جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دے دیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔

احمدآباد میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 40 رنز پر ڈیوڈ ملان کی صورت میں گری جب انہیں میٹ ہنری نے 14 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ دوسری وکٹ 64 کے مجموعے پر گری جب جونی بیرسٹو 33 رنز بنا کر مچل سینٹنر کا شکار بنے۔

انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیری بروک تھے جو 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں راچن رویندر نے آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ 118 رنز پر معین علی کی صورت میں گری، ان کو 11رنز پر گلین فلپس نے آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 188 رنز پر گری جب کپتان جوز بٹلر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں میٹ ہنری نے آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 221 رنز پر گری، لیام لیونگ اسٹون 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ ٹرینٹ بولٹ لی، کرس ووکس 11 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ اگلے میچز کھیلیں گے۔

اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، ہیری بروک، کرس ووکس، سیم کرن، عادل رشید، مارک ووڈ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون ٹام لیتھم (کپتان)، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.