جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

اساتذہ کیلئے ہونیوالے ٹیسٹ کی CCTV ریکارڈنگ ہو گی: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اسامیوں پر ہونے والے ٹیسٹ کی تمام سینٹرز میں مکمل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ہو گی۔کراچی میں سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں…

اسلام آباد: تشدد کا شکار لڑکے، لڑکی نے شادی کر لی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے کیس میں پولیس نے متاثرہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کر لیے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکا آپس میں شادی کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں ایک شخص کے لڑکی اور…

پشاور میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال

پشاور میں شدید گرمی اور حبس، سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگیا، محکمہ موسمیات نے صوبے میں پیر سے بدھ تک بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے…

لڑکی، لڑکے پر تشدد، وزیرِاعظم سے IG اسلام آباد کی ملاقات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے ملاقات کی ہے۔وزیرِاعظم عمران خان کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے لڑکی…

فواد چوہدری نےمادر ملت کے ساتھ تایا کی تصویر شیئر کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے خاندان کیلئے اعزاز کی بات ہےکہ 64 کے انتخابات میں میرے تایا چوہدری الطاف مغربی پاکستان میں مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے قافلے کے اہم رہنماؤں میں سے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر…

بلاول کے جلسے کی تیاریاں مکمل، پنڈال سج گیا

آزاد کشمیرمیں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے، آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی جلسے سے خطاب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پنڈال سج گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری…

سرسید ایکسپریس نجی شعبے کے سپرد

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سرسید ایکسپریس نجی شعبہ کے سپرد کر دی، ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے عید پیکج کا اعلان بھی کردیا، کرائے میں10 فیصد رعایت دی جائےگی۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر سرسید ایکسپریس نجی شعبے کے سپرد کرنے کی تقریب…

فارمولا ون ریس کیلئےطویل اور تیز ترین ٹریک تیار

سعودی عرب میں ہونے والی ‘فارمولا ون ریس’ کے لیے طویل اور تیز ترین ٹریک تیار کرلیا گیا ہے۔کورنیش جدہ ٹریک 6.175 کلو میٹر طویل اور 27 موڑ پر مشتمل ہے، یہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا طویل ترین اور تیز ترین ٹریک ہے۔ اس ٹریک پر ایک گھنٹے کے دوران…

آزاد کشمیر، مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

مسلم لیگ نون نے آزاد کشمیر کے علاقے پٹہکہ میں میدان سجا لیا، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی، نائب صدر نون لیگ مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔مریم نواز شریف کچھ دیر میں جلسے سے خطاب کریں گی، نون لیگی کارکن اپنی رہنما کو دیکھ کر…

کینسر میں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے اٹھا لی

کینسر میں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے  لے لی ہے۔ٹیکنیکل آفیسر سندھ حکومت  فیض منگی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا گیا ہے، سندھ حکومت ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے…

سی این ایس گالف چیمپئن شپ: افسر علی نے ہول ان ون کا اعزاز حاصل کیا

کراچی میں جاری چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز افسر علی نے ہول ان ون کرنے کا اعزاز حاصل کیا، وحید بلوچ کی دوسرے روز بھی برتری قائم ہے .پی این ایس کارساز گالف کلب میں جاری چیف اآف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے…

ہم پر انگلی اٹھانیوالا امریکا کہہ رہا ہے پاکستان مددگار ہے: شاہ محمود قریشی

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہے، یہ تاثر درست نہیں، ہم پر انگلی اٹھانے والا امریکا کہہ رہا ہے کہ پاکستان ہمارا مددگار اور تعمیری ساتھی ہے۔اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی…

ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو نہیں ہوگا تو غربت بڑھے گی، مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جب تک ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو نہیں پایا جاتا، غربت بڑھتی جائے گی۔مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں اس سال جون میں پچھلے سال جون کی نسبت 15.37 فیصد…

تمام پھنسے افراد کو 20 جولائی تک واپس لایا جائے گا، غلام سرور

وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا کے باعث فلائٹ آپریشن کو محدود کیا گیا ہے، 20 جولائی تک تمام پھنسے افراد کو باعزت طریقے سے پاکستان لایا جائے گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور نے اظہار خیال کرتے ہوئے…

بوٹسوانا : ایک ہزار قیراط سےزائد وزن کا ہیرا دریافت

افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک ہزار قیراط سےزائد وزن کا ہیرا دریافت ہواہے، جو ممکنہ طورپر  دنیا کے تیسرا سب سے بڑے ہیرے کا ریکارڈ حاصل کرسکتاہےبوٹسوانا سے دریافت ہونے والے اس ہیرے کا وزن 1,174 قیراط ہے۔ گزشتہ ماہ بوٹسوانا میں ہی 1,098 قیراط…

پاکستان کو بڑے خطرات لاحق ہیں: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بڑے خطرات لاحق ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ خطے کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں، ایسے میں پاکستان کہاں…

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کا شیڈول جاری

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات 12 ستمبر کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلئے امیدوار 26جولائی سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے، جبکہ 30جولائی کو امیدواروں کی فہرست آویزاں…

نیو یارک :بارشوں سے سیلابی صورت حال، ویڈیو وائرل

امریکی شہر نیو یارک میں بارشوں سے سیلابی صورت حال بن گئی، سیکڑوں افراد  کے  معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔نیویارک شہر میں ہونے والی شدید بارش سے کئی علاقے پانی سے بھر گئے جبکہ متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ امریکی محکمہ موسمیات نے ریاست…

مسافر گاڑیوں میں کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ مسافر گاڑیوں میں کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں۔سندھ میں این سی اوسی کےفیصلے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے اور وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے…

عمران خان سیاسی بیروزگاروں کے اعصاب پر سوار ہیں، فردوس عاشق

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی بیروزگاروں کے اعصاب پر سوار ہیں، پنجاب اور دیگر صوبوں میں نون لیگ کی نئیا ڈبونے کے بعد جعلی راج کماری نون لیگ آزاد کشمیر کے درپے ہے۔سماجی رابطے کی ویب…