بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اساتذہ کیلئے ہونیوالے ٹیسٹ کی CCTV ریکارڈنگ ہو گی: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اسامیوں پر ہونے والے ٹیسٹ کی تمام سینٹرز میں مکمل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ہو گی۔

کراچی میں سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو اور وی سی سکھر آئی بی اے سید میر محمد شاہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں ٹیسٹ کے طریقہ کار، سینٹرز، امیدواروں کی بائیو میٹرک حاضری اور صاف و شفاف فوری نتائج سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد(اے پی پی)قومی احتساب بیورو نے نیب پر…

وزیرِ تعلیم کو اجلاس میں سندھ میں پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کی 46 ہزار 500 سے زائد اسامیوں کے لیے ملی 5 لاکھ درخواستوں اور ان کے ٹیسٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور لاڑکانہ ڈویژنز میں یہ ٹیسٹ لیئے جائیں گے۔

اس موقع پر سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی نے ہدایت کی کہ ممکن بنایا جائے کہ تمام امیدواروں کو مکمل طور پر کھلی فضا میں ٹیسٹ دینے کا موقع میسر آسکے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے ترقیاتی کاموں سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ بھر میں اسکولز و کالجز میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ ٹیسٹ اور نتائج کے شفاف بنانے اور اس کے میرٹ پر نتائج کے لیے تمام اقدامات کیئے جائیں، پہلے مرحلے میں پی ایس ٹی اور دوسرے مرحلے میں جے ایس ٹی کے لیے ٹیسٹ ہوں گے۔

وائس چانسلر آئی بی اے سکھر میر محمد شاہ نے بتایا کہ ٹیسٹ اگست کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہیں، امیدوار آئی بی اے سکھر کی ویب سائٹ پر اپنی جوابی شیٹ از خود بھی چیک کر سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.