بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر، مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

مسلم لیگ نون نے آزاد کشمیر کے علاقے پٹہکہ میں میدان سجا لیا، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی، نائب صدر نون لیگ مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔

مریم نواز شریف کچھ دیر میں جلسے سے خطاب کریں گی، نون لیگی کارکن اپنی رہنما کو دیکھ کر پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب بھی جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔

سابق وزیر اور امیدوار اسمبلی نورین عارف اور امیدوار سید مرتضیٰ گیلانی نے مریم نواز کا استقبال کیا۔

اسٹیج پر سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن بھی موجود ہیں۔

شدید گرمی اور حبس کے باوجود پنڈال میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز آج آزاد کشمیر میں انتخابات کے سلسلے میں 2 الگ الگ مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گی۔

نون لیگ کا پہلا انتخابی جلسہ اس وقت پٹہکہ میں جاری ہے جس کے بعد مریم نواز وادی نیلم میں بھی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.