بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پناہ گزینوں کے ذریعے TTP کارروائی کر سکتی ہے: معید یوسف

مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف کا کہناہے کہ ٹی ٹی پی پناہ گزینوں کے ذریعے افغانستان سے کارروائی کر سکتی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت بطور ریاست لاہور بم دھماکے میں ملوث ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کر لیں یا اپنی تیاری کر لیں، ٹی ٹی پی پناہ گزینوں کے ذریعے افغانستان سے کارروائی کر سکتی ہے۔

مشیر برائے قومی سلامتی نے یہ بات جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہوگا کہ سب پناہ گزین ہیں یا اس میں ٹی ٹی پی کے افراد بھی ہیں، یہ پناہ گزین میں چھپ کر کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.