بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرسید ایکسپریس نجی شعبے کے سپرد

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سرسید ایکسپریس نجی شعبہ کے سپرد کر دی، ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے عید پیکج کا اعلان بھی کردیا، کرائے میں10 فیصد رعایت دی جائےگی۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر سرسید ایکسپریس نجی شعبے کے سپرد کرنے کی تقریب ہوئی جس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ریلوے ادارے کو منافع بخش بنائیں گے۔

اعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے پر سفر کرنے والے زیادہ تر لوگ غریب ہیں، پسنجر اور فریٹ ٹرین کو چلانا ہمارا کام نہیں، یہ پرائیویٹ شعبے کا کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ٹریک کو ایم ایل ون کے ذریعے دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے جس میں مسافروں کو گھر سے اٹھانے سے گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ریلوے سے کرپشن ختم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر سرسید ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے عید پیکج کا اعلان بھی کیا اور بتایا کہ راولپنڈی سے کراچی کے مسافروں کو کرائے میں10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.