بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیا پاکستان اسکیم کے تحت گھر کی 6، 8، 10 ہزار روپے قسط ہوگی: بابر اعوان

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ساڑھے 3 سے 5 مرلے کے 45 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں، گھر کے مطابق 6 ہزار، 8 ہزار اور 10 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت چھوٹے ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر میں منصوبہ بندی کے فقدان پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔

جرم میں6 ماہ سے3 سال قید اور20 ہزارسے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ کی منظوری دی گئی تھی ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا کہ 20 سال میں قسط دینے کے بعد لوگ گھروں کے مالک بن جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 33 ہزار 506 قرض کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 110 ارب روپے کا قرض دیا جائے گا، 35 ارب 30 کروڑ روپے کا قرضہ منظور کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے…

بابر اعوان کا مزید کہنا ہے کہ 12 تحصیلوں میں 12 منصوبے شروع کیئے جا رہے ہیں، کم لاگت کے پبلک پرائیویٹ پراجیکٹس کو دیہاتوں تک بڑھا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے 1 لاکھ تعمیر کردہ گھروں پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.