بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان سیاسی بیروزگاروں کے اعصاب پر سوار ہیں، فردوس عاشق

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی بیروزگاروں کے اعصاب پر سوار ہیں، پنجاب اور دیگر صوبوں میں نون لیگ کی نئیا ڈبونے کے بعد جعلی راج کماری نون لیگ آزاد کشمیر کے درپے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری چمچوں کڑچھوں سمیت عمران خان فوبیا میں مبتلا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 30 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ انتہائی جارحانہ اور موثر انداز میں لڑا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ حکمت عملی سے آزادی کی تحریک میں نئی جان آئی، بھگوڑے ظل سبحانی کو کشمیریوں کا مسیحا کہنا کشمیریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.