بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام پھنسے افراد کو 20 جولائی تک واپس لایا جائے گا، غلام سرور

وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا کے باعث فلائٹ آپریشن کو محدود کیا گیا ہے، 20 جولائی تک تمام پھنسے افراد کو باعزت طریقے سے پاکستان لایا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز پوائنٹ آف آرڈر پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔

غلام سرور خان نے کہاکہ 75 لاکھ رجسٹرڈ پاکستانیوں نے29 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھجوایا۔

انہوں نے بتایا کہ این سی او سی نے یورپ، یو کے، چین اور دیگر ممالک کی فلائٹس کو 40 فیصد بڑھایا، ہم نے مزید پابندیاں نرم کرنے کی درخواست این سی او سی کو بھجوائی ہے۔

غلام سرور خان کاکہنا تھا کہ اس وقت تک پی آئی اے کی 290 فلائٹس سے 54 ہزار 116 پاکستانیوں کو ملک لایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.