Browsing Category
Urdunews
پی ٹی آئی چیف کوآرڈینیٹر سیف اللّٰہ نیازی کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف کوآرڈینیٹر سیف اللّٰہ نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف اللّٰہ نیازی نے کہا کہ میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے…
تحریک انصاف کا وزیر صحت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیرِ صحت اور ان کے معاونین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے نیب، وزارتِ صحت، پمز کے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر…
آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےلیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا، فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر اور رنر اپ کو 8 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان لندن…
عمران خان کے سوئپر نے بھی اُن کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سوئپر نے بھی اُن کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا۔ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملے کے کیس میں عمران خان نے ضمانتی مچلکے جمع کروانے سوئپر کو بھیجا تھا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت…
روس کے جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس میں تنصیب کا معاہدہ ہوگیا
روس کے جوہری ہتھیاروں کو بیلاروس میں نصب کرنے کا باضابطہ طور پر معاہدہ طے پاگیا۔معاہدہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ روس نے تنصیبات کیلئے اپنے جوہری ہتھیار ہمارے یہاں بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔روس کے…
پرویز الہٰی کا حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے حفاظتی ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت کےلیے دائر درخواست میں پرویز الہٰی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا جارہا…
پی ٹی آئی کے مایوس کارکن کا ٹھکانہ جماعت اسلامی ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سویلین کے کیسز سول کورٹس میں چلائے جانے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مایوس کارکنوں کا ٹھکانہ جماعت اسلامی ہے۔انہوں نے…
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر گفتگو
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان کے امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا سے پاکستان کے تاریخی اور پائیدار دو طرفہ تعلقات…
آئی ایم ایف کی شرائط 100 فیصد پوری کردیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ساری شرائط 100 فیصد پوری کردی ہیں۔کراچی میں صنعتکاروں اور کارروباری شخصیات سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں جو کچھ ہوا آپ سب کے سامنے ہے۔پیپلز…
ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ کی بجلی کاٹ دی گئی
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس کی بجلی کاٹ دی ہے۔کیسکو حکام کے مطابق 40 لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایوب اسپورٹس کمپلیکس کی بجلی کاٹی گئی ہے۔حکام کے مطابق محکمہ کھیل کےحکام کو بجلی کے واجبات کی…
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 65 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 964 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 364 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں آج 16 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے…
سپریم کورٹ نے آڈیو لیک انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیک انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔عدالت نے آڈیو لیک کمیشن کے تحریری حکم اور کارروائی پر بھی حکم امتناع جاری کر دیا۔آڈیو لیکس انکوائری کمیشن سے متعلق آج کی سماعت کا حکمنامہ 8 صفحات پر مشتمل…
میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ذہنی حالت پر سوالیہ نشان ہے، عبدالقادر پٹیل
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں شراب اور کوکین کے اجراء پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی میں نیوز کانفرنس میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جمہوری حکومت میں ہر دستاویز پبلک دستاویز ہوتی ہے،…
عمران نیازی کی ہدایت پر جتھے شہدا کی یادگاروں پہ حملہ آور ہوئے، وزیراعظم
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہمارے عظیم شہدا کی یادگاروں پر جتھوں نے عمران نیازی کی ہدایت پر حملے کیے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ قوم کے وہ عظیم سپوت ہیں جنہوں نے اپنی جانیں دیں، ان کے بچے یتیم ہوگئے مگر انہوں نے لاکھوں…
کراچی پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی پر توجہ دیں تو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے نجات مل سکتی ہے۔کراچی میں کے فور منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی…
مراد راس نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں، آبدیدہ ہوگئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما اور سابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔لاہور میں مراد راس نے ساتھیوں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ…
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر بابر اعوان لندن چلے گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بابر اعوان آج دن 1 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان غیرملکی ایئرلائن کی پرواز…
تحریکِ انصاف حقیقی کے نام سے پارٹی رجسٹر کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر
سابق پی ٹی آئی رہنما راؤ یاسر نے تحریکِ انصاف حقیقی کےنام سے پارٹی رجسٹر کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کر دی۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے ارکان الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں…
9 مئی کے واقعات ریاست کے خلاف بغاوت تھی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میرے نزدیک ریاست کے خلاف بغاوت تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ دکھ اور رنج کی بات ہے کہ قائداعظم کی تصاویر کو جلایا گیا، ان کے پیانو کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ…
سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی پی ٹی آئی سے منہ موڑ لیا
مزید کئی رہنماؤں کے بعد سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی تحریک انصاف سے منہ موڑ لیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیوان عظمت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔اس موقع پر طارق ارشاد نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ…