جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےلیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا، فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر اور رنر اپ کو 8 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کےلیے 38 لاکھ ڈالر انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

فائنل کی فاتح ٹیم 16 لاکھ ڈالر اور رنر اپ ٹیم 8 لاکھ ڈالر کی حقدار ہو گی، پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آنے والی جنوبی افریقی ٹیم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔

انگلینڈ کو 3 لاکھ 50 ہزار، سری لنکا کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے، جبکہ نیوزی لینڈ، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کو ایک، ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.