جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

آئی ایم ایف کی شرائط 100 فیصد پوری کردیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ساری شرائط 100 فیصد پوری کردی ہیں۔

کراچی میں صنعتکاروں اور کارروباری شخصیات سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں جو کچھ ہوا آپ سب کے سامنے ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی پر توجہ دیں تو عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف ) سے نجات مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ساری شرائط 100 فیصد پوری کردی ہیں، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑی ہیں، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو مہنگائی عروج پر تھی، پچھلے ایک سال میں جو کچھ ہوا وہ آپ کے سامنے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک سال سے سیاسی عدم استحکام تھا اور اب بھی ہے، پچھلے ایک سال میں ملک میں تقسیم در تقسیم ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ترقی اس وقت نہیں ہوسکتی جب تک سیاسی استحکام نہ ہو، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو وہ ہوگیا جو دشمن بھی نہیں سوچ سکتا تھا، ذوالفقار علی بھٹو کے قتل اور نواز شریف کی جلا وطنی پر بھی یہ سب کچھ نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے وفاق نے 100 ارب روپے کا حصہ ڈالا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر شریف آدمی ہیں مگر اصل بات ڈلیوری ہے، اب بھی کچھ نہیں بگڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.