اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر گفتگو

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان کے امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے آگاہ کیا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا سے پاکستان کے تاریخی اور پائیدار دو طرفہ تعلقات ہیں۔ وزیر خزانہ نے چیلنجنگ معاشی ماحول سے نمٹنے سے متعلق بھی امریکی سفیر کو بتایا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق امریکی سفیر کو محصولات اور اخراجات سے متعلق منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ ڈونلڈ بلوم کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر بھی آگاہ کیا گیا۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق امریکی سفیر کو آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ 

امریکی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔ 

امریکی سفیر نے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.