اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے قرض حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق

امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے قرض حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ اور ری پبلکنز کا قرض حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہوا ہے۔

سپر پاور امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، 10 روز باقی رہ گئے۔

معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے بل پر رائے شماری بدھ کو ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل منظوری کے بعد امریکا پر ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔

بل پر اتفاق امریکی صدر بائیڈن اور اسپیکر ایوان نمائندگان میک کارتھی ملاقات میں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.