اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کرے تو عمران خان بھی تیار ہيں۔

جیو نیوز کے سوال پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نو مئی کی صورتِ حال کے بعد الیکشن کے لیے مذاکرات کی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے۔

عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی 7 رکنی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے عمران خان نے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر پر مشتمل سات رکنی کمیٹی بنادی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.