اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی پر کوئی شک تھا تو دور ہو گیا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی میں کوئی شک تھا تو سند یافتہ مجرم کی پریس کانفرنس نے دور کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ خواتین پُر امن احتجاج کے حق کو استعمال کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ علی نواز اعوان کے گھر پر توڑ پھوڑ کی مذمت کرتا ہوں، یہ کارروائی افسوسناک اور نہایت بزدلانہ ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کنا ہے کہ علی نواز کی ضعیف والدہ اور معذور ہمشیرہ اسی رہائش گاہ میں مقیم ہیں، اب تک کے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اخلاقیات سے واقف نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سرکار اللّٰہ کے غضب سے ڈرے، پی ڈی ایم اپنے فسطائی اقدامات کے ذریعے اللّٰہ کے غضب کو دعوت دے رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.