اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب ٹائٹل سے محروم

دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب ٹائٹل سے محروم رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم النصر کو ٹائٹل جتوانے میں ناکام ہو گئے۔

النصر اور الاتفاق کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

الاتحاد نے الفیحا کو تین صفر سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے آنے سے النصر کے مداحوں کو بہت زیادہ امید تھی کہ اس مرتبہ وہ جشن منائیں گے تاہم ایسا نہ ہو سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.