اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

ایک اور پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رہنما اور سابق ایم این اے جمشید تھامس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے جمشید تھامس اقلیتی نشست پر رکنِ اسمبلی بنے تھے اور وہ اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری بھی تھے۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان سے اظہارِ یک جہتی کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ خرم نواز نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

جمشید تھامس نے پارٹی عہدے سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.