اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بدھ کے روز تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی وجہ سے کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوگی۔

مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.