جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

تحریک انصاف کا وزیر صحت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیرِ صحت اور ان کے معاونین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے نیب، وزارتِ صحت، پمز کے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس کی ہے۔

بیرسٹر ابو ذر سلمان نیازی کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیر صحت قادر پٹیل کی الزام تراشی پر ہتکِ عزت اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.