جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

بلوچستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم موجود

بلوچستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم  موجود ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں  داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز سے صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے اور آج بھی صوبے کے…

بھارت سے ایئر ایمبولینس کی کراچی آمد، تہران روانگی

بھارت کے شہر ناگپور سے گزشتہ شب ایئر ایمبولینس کراچی پہنچی جو ری فیولنگ کے بعد پڑوسی ملک ایران کے شہر تہران روانہ ہو گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت سے پاکستان…

نوواک جوکووچ کی آسٹریلیا سے بےدخلی پر’میمز‘ بننے لگیں

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار جوکووچ کو آسٹریلیا میں روکے جانے پر دلچسپ میمز کا سلسلہ جاری ہے۔انٹرنیٹ پر ایک شخص نے ازراہ مزاح بچے کی ہینڈ رائٹنگ میں i am vaccinated لکھا۔ ایک تصویر پر تبصرہ تھا جوکووچ آسٹریلیا کو یہ بات سمجھاتے رہے ہیں کہ…

سندھ میں حالات بےقابو ہوچکے ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں حالات اب قابو سے باہر ہیں، سندھ کی طرف دھیان نہ دیا تو ایسا نہ ہو بہت دیر ہوجائے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے، پیپلزپارٹی اور بلاول سندھ…

کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی امن و امان قائم رکھنے میں ناکامی پرفوج تعینات کرنے کا…

سیکورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں…

غیرملکی پرواز فیصل آباد نہ اتر سکی، ساڑھے 6 گھنٹوں بعد واپس دبئی میں لینڈنگ

دبئی سے فیصل آباد پہنچنے والی غیرملکی آیئر لائن کی پرواز منزل پر لینڈ نہ کرسکی جو فضا میں چکر کاٹ کر ساڑھے 6 گھنٹے بعد واپس روانگی کے مقام دبئی اتر گئی جبکہ اسی روٹ کی ایک اور پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی…

وزیراعظم استعفیٰ دیں، تحقیقات میں کلیئر ہوتے ہیں تو عہدے پر واپس آجائیں، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم استعفی دیں، تحقیقات میں کلیئر ہوتے ہیں تو دوبارہ عہدے پر آجائیں۔جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے احسن…

الیکشن کمیشن کی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ مشین کے استعمال پر مشروط رضامندی

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دو لاکھ 5 ہزار مشین درکار ہوں گی۔ اگر وفاقی یا صوبائی حکومت ان مشینوں کو خود بنائے تو الیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال کرنے کو تیار ہے، شرط یہ ہے کہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے…

پی ڈی ایم ہمارے جانے کے بعد ختم ہوگئی، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ہمارے جانے کے بعد ختم ہوگئی ہے۔ جیونیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے قمر…

سندھ حکومت نے قوم سےجو حق چھینا ہے اس پر معافی مانگے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا  کہنا ہے کہ سندھ حکومت کالے بلدیاتی قانون کے خاتمے کا اعلان کرے، سندھ حکومت نے قوم سےجو حق چھینا ہے اس پر معافی مانگے۔سندھ اسمبلی کے باہر سات روز سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے…

کراچی: گلستان جوہر میں مدعی مقدمہ ہی اپنی بیٹی کا قاتل نکلا، ملزم گرفتار

کراچی ایسٹ کے شاہراہ فیصل تھانہ کے شعبہ انویسٹی گیشن نے ڈیڑھ ماہ قبل لڑکی کے قتل میں ملوث مقدمے کے مدعی اور مقتولہ کے والد کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔آئی پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود بلاک 12،…

نتھیا گلی میں ہوٹل کی تعمیر کا کنٹریکٹ جون میں دیا گیا، کمپنی ذرائع

نتھیا گلی میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کے حوالے سے دیے گئے کانٹریکٹ کی مزید معلومات سامنے آگئیں، نتھیا گلی میں ہوٹل کی تعمیر کا کنٹریکٹ جون میں دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں سرمایہ کار ممتاز مسلم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے…

شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مقرر

شاہ محمود قریشی کو تحریک انصاف کا وائس چیئر مین مقرر کردیا گیا ہے، پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا منصب ملنا اعزاز کی…

پی ایس ایل نشریاتی حقوق معاملہ: پی ٹی وی نے ڈیل کی تفصیلات عدالت میں جمع نہیں کروائیں

لاہور ہائی کورٹ نے پی سی بی، پی ٹی وی اور اے آر وائے کے جواب پر جیو سوپر کو جواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ عدالت عالیہ میں جسٹس شاہد وحید نے سرکاری ٹی وی اور اے آر وائے کے جوائنٹ وینچر کے خلاف جیو سوپر کی درخواست پر سماعت…

خضدار: مسافر وین ٹریلر سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق، 16 زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں وڈھ کے قریب مسافر وین  ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل  ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے خضدار جاتے ہوئے وین…

امریکا: کتے نے پولیس کو حادثے کے شکار ٹرک تک پہنچاکر دو افراد کی جان بچالی

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ایک کتے کو ہیرو کا درجہ دیتے ہوئے اس کی کافی تعریف کی جارہی ہے، بتایا جاتا ہے کہ اس کتے نے پولیس کو ایک حادثے کا شکار ہونے والے ایک پک اپ ٹرک تک پہنچایا۔اس پک اپ ٹرک کو حادثے کے وقت اس کا مالک اپنے ایک دوست…

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی تاریخی کامیابی، سیریز 1-1 سے برابر

جنوبی افریقہ نے بھارت کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دیکر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی جبکہ سیریز کا آخری میچ باقی ہے۔ہوم ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے 240 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، وہ 96 رنز…

فون ٹیپ کرنے پر مجھ سے معذرت کی جائے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فون ٹیپ ہونے کے معاملے پر کہا کہ مجھ سے معذرت کی جائے کہ میرا فون کیوں ٹیپ کیا گیا؟مسلم لیگ ن کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ میری پرویز رشید صاحب سے ذاتی گفتگو تھی، وہ…

گجرات: ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، بچے سمیت 9 افراد زخمی

گجرات کے ظہور الہیٰ اسٹیڈیم میں قائم ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک بچے سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق کچہری چوک کے قریب قائم ہوٹل کے باورچی خانے میں لگے تندور پر روٹیاں بنائی…