whisper hookup hookup Suplee PA free hookup sites usa my uber hookup cd hookups in cochise county best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت نے قوم سےجو حق چھینا ہے اس پر معافی مانگے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا  کہنا ہے کہ سندھ حکومت کالے بلدیاتی قانون کے خاتمے کا اعلان کرے، سندھ حکومت نے قوم سےجو حق چھینا ہے اس پر معافی مانگے۔

سندھ اسمبلی کے باہر سات روز سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بارش اور سردی کے باوجود عزم و ہمت کیساتھ بیٹھنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، سندھ حکومت سمجھ رہی تھی ہم اسمبلی گیٹ کو چھوکر چلے جائیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کالا قانون واپس نہ لیا تو بارش ہو یا سردی، دھرنا جاری رہےگا، دھرنے کا دائرہ پورے شہر صوبے اور ملک تک پھیلادیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں با اختیار بلدیاتی حکومت دی ہے، کیسا مذاق کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کارکن کل فیملی کے ساتھ دھرنے میں شریک ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.