بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیرملکی پرواز فیصل آباد نہ اتر سکی، ساڑھے 6 گھنٹوں بعد واپس دبئی میں لینڈنگ

دبئی سے فیصل آباد پہنچنے والی غیرملکی آیئر لائن کی پرواز منزل پر لینڈ نہ کرسکی جو فضا میں چکر کاٹ کر ساڑھے 6 گھنٹے بعد واپس روانگی کے مقام دبئی اتر گئی جبکہ اسی روٹ کی ایک اور پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی دبئی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 391 مقامی وقت صبح 7:10 بجے کی بجائے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے صبح 9:36 بجے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فیصل آباد کے لیے روانہ ہوئی۔

پرواز نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے فیصل آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ پرواز کافی دیر تک فضا میں چکر کاٹتی رہی بعد ازاں لینڈنگ کے لیے موسم نامناسب ہونے کی وجہ سے واپس روانہ ہوگئی جو روانگی کے 6 گھنٹے 30 منٹ بعد دبئی اتر گئی۔

اسی ایئر لائن کی دبئی سے فیصل آباد کے لیے دوسری پرواز ایف زیڈ 343 کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.