gay hookup apps nz hookups skateboards shirts pregnant hookup glasgow hookups hookup Colmar burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گجرات: ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، بچے سمیت 9 افراد زخمی

گجرات کے ظہور الہیٰ اسٹیڈیم میں قائم ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک بچے سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق کچہری چوک کے قریب قائم ہوٹل کے باورچی خانے میں لگے تندور پر روٹیاں بنائی جارہی تھیں کہ اچانک وہاں رکھا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ارد گرد کی دکانوں کے شیشے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری  موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.