2010 free hookup apps coyote hookup american hookup lisa wade pdf hookup Monmouth Junction NJ gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم موجود

بلوچستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم  موجود ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں  داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز سے صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے اور آج بھی صوبے کے بعض شمالی اور وسطی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق برف باری کے باعث کوئٹہ ژوب شاہراہ بھی کان مہترزئی کے مقام پر آمدورفت کیلئے بند ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران سبی میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لسبیلہ میں 19،قلات میں 16،دالبندین اور تربت میں 4 ، اوماڑہ میں 3 اور جیوانی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.