Browsing Category
Urdunews
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر ہدایت کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 فروری کی درمیانی…
پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا عدم اعتماد تحریک کا مقابلہ کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہم خیال گروپ نے اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ گروپ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا اجلاس لاہور میں…
اسرائیلی وزیراعظم آج بحرین سرکاری دورے پر پہنچیں گے
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ آج بحرین کا دورہ کری گے۔ اس دورے میں اسرائیلی وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ اور دیگر بحرینی حکام سے ملاقات ہوگی۔یاد رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی سربراہ حکومت کا بحرین کا پہلا…
روس کیساتھ تصادم کا خطرہ، ایئرلائنز نے یوکرین کی ایئر اسپیس کا استعمال ختم
یوکرین کے مسئلے پر روس اور مغربی دنیا کے درمیان تصادم کے خطرے کے پیش نظر بہت سی ایئرلائنز نے یوکرین کی ایئر اسپیس کا استعمال ختم کردیا ہے۔ تازہ اعلان ڈچ ایئر لائن کے ایل ایم کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں اس نے یوکرین کی ایئر اسپیس کے…
ای یو ”ڈس انفو لیب“ کے بعد بھارتی میڈیا مزید متحرک ہو گیا، پرویز اقبال لوہسر
ای یو ”ڈس انفو لیب“ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا مزید متحرک ہو گیا ہے اور انہوں نے نئے ناموں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنالئے ہیں، ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔ای یو ”ڈس انفو لیب“ بھارت کی سب سے بڑی فیک میڈیا انڈسٹری ہے۔ پاکستان کا دُشمن ہمارا…
اپوزیشن کی ملاقاتوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انھیں اپوزیشن کی ملاقاتوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے، صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے…
وزیراعظم کے خلاف نازیبا ٹرینڈ چلانے والا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گرفتار
وزیراعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والے شخص کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نازیبا…
عمان: 4 ملکی کرکٹ سیریز، شکست کے باوجود یو اے ای ٹاپ پوزیشن پر
عمان میں ہونے والی 4 ملکی کرکٹ سیریز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آخری میچ میں عمان کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹاپ پوزیشن پر رہی ہے۔ ایونٹ کے آخری میچ میں آئرلینڈ نے نیپال کو 16 رنز سے شکست دے دی، ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جیوسوپر براہ…
بانی ایم کیو ایم کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ختم
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے بانی کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت لندن ہائی کورٹ میں ختم ہوگئی۔اس سے قبل بانی ایم کیو ایم کے خلاف کیس میں وکلاء کے دلائل مکمل ہوئے تھے، جس کے بعد جج نے فیصلہ جیوری پر چھوڑدیا تھا جو کہ آج…
راولپنڈی میں 11 سالہ بچی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں 11 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا…
سینیٹ: کرناٹک میں باحجاب مسلمان طالبہ مسکان کو زبردست خراجِ تحسین
سینیٹ میں بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلمان طالبہ مسکان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، سینیٹرز کا کہنا تھا کہ مسکان خان نے دو قومی نظریہ پر مہر ثبت کی ہے۔ایوانِ بالا کے اجلاس میں پیر صابر شاہ نے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ اس کا…
ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر ابوظبی پہنچ گئے
ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر ابوظبی پہنچ گئے، ترک صدرکا تقریبا ایک دہائی میں متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے، علاقائی تنازعات پر متحدہ عرب امارات اور ترکی کےتعلقات کئی سالوں سےکشیدہ تھے۔اس سے قبل ترک صدر نے امارات روانگی سے…
فرانس: سینٹ لورینٹ میں دھماکے و آتشزدگی، دو بچوں سمیت 7 افراد ہلاک
جنوبی فرانس کے علاقے سینٹ لورینٹ میں غیر واضح دھماکے کے بعد آگ لگنے کے حادثے میں دو بچے سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق رات گئے ایک دھماکے کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی، متاثرہ عمارتوں میں سے ایک عمارت میں تعمیراتی کام…
فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی، اکرم درانی
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔ جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ ابھی جہانگیر ترین سے رابطہ نہیں…
روس کیساتھ کشیدگی، عالمی بینک کا عملہ یوکرین سے منتقل ہونا شروع
روس اور یوکرین کشیدگی کے باعث کیف سے عالمی بینک نے اپنے عملے کو عارضی طور منتقل کرنا شروع کردیا۔ ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ ان اطلاعات کی تصدیق کریں۔ورلڈبینک کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر یوکرین سے عملے کو…
کویت: 13 ماہ قبل مردہ پیدا ہونے والے بچے کی تدفین نہ ہونے پر والد کا اسپتال پر مقدمہ
کویت میں ایک خاندان نے ایک نجی اسپتال پر 13 ماہ قبل پیدا ہونے والے اپنے مردہ بچے کی اب تک تدفین نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچے کے والد نے کہا کہ انھیں اتفاقیہ طور پر پتہ چلا کہ ان کا مردہ بچہ ابھی تک…
اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحانات میں 4 پاکستانی طلبا نے میدان مارلیا
اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحانات میں 4 پاکستانی طلبا نے میدان مار لیا۔لاہور کے طالبعلم ارحم علی نے مینٹیننگ فنانشل ریکارڈ کے امتحان میں ٹاپ کیا۔لاہور ہی کے طالبعلم اسامہ مہاریر نے مینجنگ کاسٹس اینڈ فنانس کے امتحان میں ٹاپ کیا۔کراچی…
پریانتھا کمارا قتل کیس کے 88 ملزمان کوٹ لکھپت جیل منتقل
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس کے 88 ملزمان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے ملزمان کے جیل میں ٹرائل کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکن شہری کے قتل کی پیروی پراسیکیوشن کی…
نور مقدم قتل کیس: ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنے کیلئے مزید 4 ہفتوں کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنے کے لیے مزید 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کے خط پر ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کی گئی۔اسلام آباد ہائی…
شمالی وزیرستان: ملٹری پوسٹ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خود کش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنادیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے اہلکاروں پر چھوٹے…