بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کی ملاقاتوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انھیں اپوزیشن کی ملاقاتوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے، صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کرگئے نہ واپس آتے ہوئے ہم سےمشورہ کریں گے، آصف زرداری سے جلد ملاقات ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات کرنے سے ن لیگ کے بیانیے کو دھچکا لگا ہے، چوہدری صاحبان سیاسی لوگ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ حکومت اور ریاست کے مفادات ایک ہیں۔

 شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ کیا ن لیگ، ق لیگ کو پنجاب کی قیادت دینے کے لیے تیار ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے وزرا کو کارکردگی کی بنیاد پر اسناد جاری کرنے کے معیار پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے۔ عمران خان کا ان پر مکمل اعتماد ہے اور ان کا یہی اطمینان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.