بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا عدم اعتماد تحریک کا مقابلہ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے ہم خیال گروپ نے اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ گروپ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ جس میں ایم پی اے غضنفر عباس شاہ، عامرعنایت شہانی، علی رضا خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ اور سردار شہاب الدین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پنجاب میں آئی تو ناکام ہو گی۔

 ہم خیال گروپ نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کے لیے تین مطالبات پیش کر دیے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میئر کا انتخاب براہ راست کی بجائے بالواسطہ کروایا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلیں، ٹاؤن کمیٹیاں اور میونسپل کمیٹیاں بحال کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.