بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریانتھا کمارا قتل کیس کے 88 ملزمان کوٹ لکھپت جیل منتقل

پنجاب کے شہر  سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس کے 88 ملزمان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے ملزمان کے جیل میں ٹرائل کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکن شہری کے قتل کی پیروی پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم کرے گی، تین رکنی پراسیکیوشن ٹیم کی سربراہی عبدالرؤف وٹو کریں گے۔

کیس کی سماعت پر پروگریس رپورٹ روزانہ پراسیکیوٹر جنرل کو بھجوائی جائےگی، 28 فروری کو مقدمے کی اگلی سماعت بھی کوٹ لکھپت جیل میں ہی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.