بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

61 فیصد پاکستانی بند اسکول کھلنے پر خوش، سروے رپورٹ

اپسوس پاکستان نے کورونا وائرس کی وباء کے بعد اسکول کھلنے کے حوالے سے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا۔

سروے کے مطابق 61 فیصد پاکستانیوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند اسکول دوبارہ کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ 17 فیصد اس پر ناراض ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق خوشی کا اظہار کرنے والوں میں مردوں کی شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ رہی جو 66 فیصد تھی۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 27 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

خواتین کی 52 فیصد تعداد نے اسکولوں کے کھلنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

صوبوں میں سب سے زیادہ سندھ میں 68 فیصد افراد نے اسکول کھلنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس کے بعد صوبۂ خیبر پختوخوا، پنجاب اور بلوچستان کے شہریوں نے بھی اسکول کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سروے میں لوئر اور لوئر مڈل کلاس شہریوں نے اسکول کھلنے کے فیصلے پر سب سے زیادہ اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.