بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کویت: 13 ماہ قبل مردہ پیدا ہونے والے بچے کی تدفین نہ ہونے پر والد کا اسپتال پر مقدمہ

کویت میں ایک خاندان نے ایک نجی اسپتال پر 13 ماہ قبل پیدا ہونے والے اپنے مردہ بچے کی اب تک تدفین نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ 

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچے کے والد نے کہا کہ انھیں اتفاقیہ طور پر پتہ چلا کہ ان کا مردہ بچہ ابھی تک اسپتال کے سرد خانے میں ہے۔ 

اس حوالے سے جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مختلف عذر پیش کیے اور کہا بچے کی تدفین کرنا بھول گئے تھے۔ 

بچے کے غمزدہ والد نے بتایا کہ جس وقت کورونا کے باعث کرفیو لگا ہوا تھا تو اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم مردہ بچہ آپ کو نہیں دے سکتے۔ ہم متعلقہ ادارے کے تعاون سے خود ہی تدفین کردیں گے۔

لیکن ایسا نہیں ہوا اور اب 13 ماہ گزرنے کے بعد معلوم ہوا کہ بچے کی تدفین نہیں ہوئی ہے اور بچے کی لاش اسپتال کے مردہ خانے میں ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.