جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

میں نے اور رانا ثناء نے عمران خان کیلئے ایک انجیکشن تیار کر رکھا ہے، عطا تارڑ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان پر فرد جرم تو عائد ہونا ہے، میں نے اور رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان کیلئے ایک انجیکشن تیار کررکھا ہے۔عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی تمام کارروائیاں لائیو…

سال بھر میں پی آئی اے کے کتنے پائلٹوں نے استعفیٰ دیا؟

سال بھر میں قومی ایرلائن پی آئی اے کے 75پائلٹوں نے ملازمت سے استعفی کیلئے انتظامیہ سے رجوع کیا ہے ، 30 سے زیادہ پائلٹوں کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔ پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے ذرائع کے مطابق پائلٹوں نے استعفی کم تنخواہوں اور پی آئی اے…

نئے پاسپورٹ کی وصولی میں تاخیر کے ساتھ درخواست گزاروں کی ایک اور مشکل

نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو اس اہم سفری دستاویز کے حصول میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ایک اور مشکل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باعث پاسپورٹس کی ڈیلیوری دگنے سے زائد دورانیے کی…

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ کے ٹاس کے موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو…

شیری رحمٰن نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کو کیا نام دیا؟

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آج پھر عدالت سماعت میں ’مفرور خان‘ کو بلاتی رہی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیری رحمٰن نے لکھا کہ عمران خان نے کہا تھا ’میں گھر پہ نہیں، 7 تاریخ کو…

جو سہولت عمران خان کو میسر ہے وہ عدالت میں کسی کو میسر نہیں، محسن شاہنواز رانجھا

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ جو سہولت عدالتی نظام میں عمران کو میسر ہے وہ سب سائلین کو ملنی چاہیے، یہ عدالت بنی گالہ ہی منتقل کر دیتے ہیں ان کی مرضی سے کیس چلا لیتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے…

وارنٹ گرفتاری معاملہ، رانا ثناء کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر…

سندھ پولیس کی ڈاکوؤں کےخلاف کچے کے علاقوں میں کارروائیاں

سندھ پولیس نے ڈاکوؤں کےخلاف کشمور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اُن کی  متعدد پناہ گاہیں جلا دیں۔ایس ایس پی کشمور عرفان سموں کے مطابق کشمور پولیس نے کچے میں مختلف مقامات پر 5 کیمپ بھی قائم کردیے۔ایس ایس پی کشمور کے…

ڈینی موریسن کی ایرن ہالینڈ سے چھیڑ چھاڑ

پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کرنے والے ڈینی موریسن نے دوسرے لوگوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس مرتبہ انہوں نے پریزنٹر ایرن ہالینڈ کے ساتھ ایسا کیا۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈینی موریسن دنیا بھر میں مختلف کرکٹ لیگز…

کراچی: کالعدم تنظیموں کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کےمتعدد ارکان کوحراست میں لے لیا گیا۔سی ٹی ڈی سندھ کے حکام کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سےکالعدم تنظیموں کےمتعدد ارکان کوحراست میں لیاہے۔حکام کا کہنا ہےکہ کالعدم جماعتوں کے خلاف گہرا تنگ کردیا…

بھارت میں مسجد کو ہولی کے رنگوں سے بچانے کی کوشش

بھارت میں ہولی کے موقع پر مسجد کو رنگوں سے بچانے کے لیے اسے ڈھانپ دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں مسجد کو پلاسٹک اور واٹر پروف چادر سے ڈھانپ دیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ ہولی کے دوران…

ملکہ الزبتھ کو شادی پر میگھن کے سفید لباس پہننے پرحیرت کیوں ہوئی؟

ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل کے شادی پر سفید رنگ کا لباس پہننے پر ملکہ الزبتھ کو تحفظات تھے۔شاہی مبصر کیٹی نکول نے اپنی کتاب ’دی نیو رائلز‘ میں انکشاف کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ سو فیصد اس حق میں نہیں تھیں کہ میگھن مارکل شادی کے موقع پر سفید…

عدالت میں پیش نہ ہونے پر مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے…

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔کراچی کا فضائی معیار انتہائی آلودہ ہونے کے علاوہ یہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 280 رکارڈ کیا گیا۔آلودہ شہروں میں لاہور 5 ویں نمبر پر ہے اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 193 رکارڈ…

جماعت اسلامی نے کراچی میں 11 یوسیز پر بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے درخواست دائر کردی

جماعت اسلامی نے کراچی کی 11 یونین کونسلوں پر بلدیاتی انتخاب کرانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 یوسیز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کردیے تھے۔درخواست گزار کا…

آئی ایم ایف کی شرط، لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی، کابینہ نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے 25 فیصد سیلز ٹیکس کے نوٹیفکیشن کے لیے سرکولیشن سے سمری کی منظوری لی ہے۔لگژری آئٹمز…

عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے، عدالت نے حکم دیا تو پورا کریں گے، آئی جی پنجاب

آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے، پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی…

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع

آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی گئی۔لاہور کی احتساب عدالت نے عثمان بزدار کو نیب کے سوالات کا جواب دینے کی ہدایت کردی۔اس سے متعلق نیب کا کہنا ہے کہ عثمان…

پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن پر مردم شماری کا قانون لاگو نہیں ہوتا، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن پر مردم شماری کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر بیسیوں شرمناک کیسز بنا دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ کیسز…

عورت مارچ منتظمین اور ڈپٹی کمشنر کو مارچ کیلئے دن 2 بجے تک جگہ فائنل کرنے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کے منتظمین اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو دن 2 بجے تک مل کر مارچ کی جگہ فائنل کرنے کی ہدایت کر دی۔عورت مارچ کی اجازت کے لیے درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس پی سول لائنز عدالت میں…