منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ کے ٹاس کے موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شاویز کو شامل کیا ہے، پشاور زلمی کو 150 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز نے 7 میچ کھیل کر 6 جیتے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.