منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

پیرس فیشن ویک میں گھوڑوں کی انٹری

فرانس میں پیرس فیشن ویک 2023ء میں جانوروں کے حقوق کو دلچسپ انداز میں اجاگر کیا گیا۔

ڈیزائنر سٹیلا میک کارٹنی نے اپنی کلیکشن میں چمڑے کا استعمال کیے بغیر ماحول دوست ملبوسات شامل کرکے جانوروں کے حقوق، انسان اور قدرتی مناظر کے درمیان موجود تعلق کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

پیرس کے ایک ملٹری سکول کے اصطبل میں ہونے والے اس فیشن شو میں ٹرینر جین فرانکوئس پیگنن کی رنمائی میں 7 گھوڑوں نے بھی ریمپ پر انٹری دی۔

ان گھوڑوں کے ساتھ ریمپ پر کچھ ماڈلز ایسے ملبوسات پہنے ہوئے تھے جن پر گھوڑوں کی تصاویر بنی ہوئی تھیں جبکہ دیگر  ماڈلز نے میک کارٹنی کی بہن اور والدہ کی کھینچی ہوئی گھوڑوں کی تصاویر کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں تھامی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیرس فیشن ویک میں ایک ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر ریمپ واک کی، جس پر آگ لگی ہوئی تھی۔

فیشن شو سے اس ماڈل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.