منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

بھارت میں مسجد کو ہولی کے رنگوں سے بچانے کی کوشش

بھارت میں ہولی کے موقع پر مسجد کو رنگوں سے بچانے کے لیے اسے ڈھانپ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں مسجد کو پلاسٹک اور واٹر پروف چادر سے ڈھانپ دیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ ہولی کے دوران رنگوں سے محفوظ رہے۔

رپورٹس کے مطابق پولس انتظامیہ کی ہدایات پر امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے علی گڑھ کے حساس ترین علاقے میں واقع عبدالکریم مسجد کو رات گئے شیٹ سے ڈھانپ دیا گیا تاکہ ہولی کے دوران اس پر رنگ نہ لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے اس طرح کا عمل کیا جاتا ہے تاکہ کوئی مساجد پر رنگ نہ پھینک سکے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 8 مارچ کو ہولی کا تہوار منایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.