منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

سندھ میں ایڈز کے حوالے سے خطرناک صورتحال بننے لگی

سندھ میں ایڈز کے حوالے سے خطرناک صورتحال بننے لگی جہاں 4 اضلاع میں ایچ آئی وی کا مرض عام عوام میں پھیل گیا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں رتوڈیرو، گڑھی یاسین، گڑھی خیرو اور سجاول جونیجو شامل ہیں۔

وفاقی و صوبائی حکام کے مطابق لاڑکانہ کے تعلقہ رتوڈیرو اور 3 ملحقہ تعلقوں میں ہر ہفتے ایچ آئی وی کے درجنوں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

وفاقی حکام کے مطابق فروری کے آخری ہفتے میں اس علاقے سے ایچ آئی وی کے 21 کیس رپورٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والوں میں بالغ افراد اور بچے دونوں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے ایچ آئی وی کے کیسز 2019 سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

صوبائی حکام کے مطابق ایچ آئی وی پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہزاروں اتائی ہیں جو دوبارہ سرگرم ہو چکے ہیں۔

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز نے آپریشن، تشخیص، ٹیسٹ اور علاج کی قیمتیں بڑھا دیں۔

اس حوالے سے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کو کنٹرول کرنے کے لیے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول سیل کا قیام ناگزیر ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول گائیڈ لائنز پر عمل نہ کیا تو پورے سندھ سے کیسز آنا شروع ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.