منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

سندھ پولیس کی ڈاکوؤں کےخلاف کچے کے علاقوں میں کارروائیاں

سندھ پولیس نے ڈاکوؤں کےخلاف کشمور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اُن کی  متعدد پناہ گاہیں جلا دیں۔

ایس ایس پی کشمور عرفان سموں کے مطابق کشمور پولیس نے کچے میں مختلف مقامات پر 5 کیمپ بھی قائم کردیے۔

ایس ایس پی کشمور کے مطابق گھوٹکی کشمور برج کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردیا ہے، ڈاکوؤں کی موجودگی پر ایک سال سےگھوٹکی کشمور برج کا کام رکا ہوا تھا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس کیمپ پر 50 سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں، 15 کلو میٹر تک کچے میں جنگل کو کاٹ کر راستے کلیئر کرائے ہیں۔

پولیس کیمپس سے کشمور پولیس کی گھوٹکی بارڈر تک رسائی ممکن ہے، کچے میں قائم کردہ بیس کیمپس سے ڈاکووں کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی جاسکے گی۔

ایس ایس پی کے مطابق کچے میں آپریشن کے دوران1 ماہ میں 4 ڈاکو مارے جاچکے ہیں، کچے میں 15 سے زائد بیس کیمپس قائم کرنےکاپلان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.