منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع

آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے عثمان بزدار کو نیب کے سوالات کا جواب دینے کی ہدایت کردی۔

اس سے متعلق نیب کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے سوال نامے کے جوابات نہیں دیے اور تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق جوابات موصول ہونے پر فائنل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دیں گے۔

اس موقع پر عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ عدالت لمبی تاریخ عنایت کردے جس پر جج نے نے ریمارکس دیے کہ آپ کو اگلے سال کی تاریخ نا دے دیں۔

عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ پوری فیملی سے متعلق نیب نے جوابات مانگے ہیں، مہلت دی جائے۔

جج نے سوال کیا کہ عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں؟

اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.