Browsing Category
Urdunews
امریکی ٹی وی اینکر جیری اسپرنگر انتقال کرگئے
امریکی ٹی وی کے مقبول میزبان جیری اسپرنگر 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جیری اسپرنگر طویل عرصے تک چلنے والے ٹاک شو کے حوالے سے مشہور تھے۔ امریکی میڈیا نے مزید کہا کہ جیری اسپرنگر کا ٹاک شو 1991 سے 2018 تک نشر ہوا…
دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا
دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آسٹریا کے اخبار Wiener Zeitung نے 1703ء میں سرکاری سرپرستی میں اشاعت شروع کی تھی۔تین صدیوں سے شائع ہونے والے اخبار نے جمعرات کے ایڈیشن میں ادارے کے باضابطہ…
ایران نے مارشل آئی لینڈز کے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا، امریکی بحریہ
ایران نے خلیج عمان میں مارشل آئی لینڈز کے آئل ٹینکر کو پکڑ لیا۔ امریکی بحریہ کے مطابق ایرانی بحریہ نے مارشل آئی لینڈز کے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔ امریکی بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا اقدام بین الاقوامی…
وزیراعظم سے متحدہ وفد کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت
وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے حالیہ مردم شماری پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا…
عمران خان 29 اپریل کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ مبشر حسن کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 29 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ایسٹ کی جانب سے عمران خان کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔عمران خان کے خلاف تھانہ…
وزیرِ اعظم شہباز شریف اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، 180 ارکان پارلیمان نے شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے، اگر مفتی عبدالشکور…
متوقع بارشیں، سی اے اے کی جناح انٹرنیشنل پر احتیاطی اقدامات کی ہدایات
محکمۂ موسمیات کی جانب سے بارشوں اور خراب موسم کے انتباہ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) نے جناح انٹرنیشنل پر احتیاطی اقدامات سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔سی اے اے نے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ اگر سمجھیں تو ہلکے جہازوں کو کسی…
اپنے غم دنیا کے سامنے لانا پسند نہیں، نسیم شاہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے والدہ کے انتقال کے بعد کس طرح خود کو سنبھالا، انہوں نے اعتراف کیا کہ والدہ کے غم کو کم کرنے کے لئے انہیں ادویات کا سہارا لینا پڑا۔حال ہی میں فاسٹ بولر نسیم شاہ…
9 غذائیں جنہیں چائے کیساتھ کھانے سے گریز کرنا چاہیے
دنیا بھر میں سب سے زیادہ پی جانے والی چائے کو مشروبات کی ملکہ کہا جاتا ہے جبکہ کچھ افراد کی صبح کا آغاز ہی چائے سے ہوتا ہے مگر چند غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں چائے کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔طبی ماہرین کی جانب سے ناصرف چائے کے زیادہ استعمال…
میں نے جاوید لطیف کا نام اسپیکر کو دے دیا تھا، مرتضیٰ جاوید عباسی
وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ میں نے میاں جاوید لطیف کا نام اسپیکر کو دے دیا تھا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور…
ایک واٹس ایپ اب 4 فونز پر استعمال ہوسکے گا
میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا، اب ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ بیک وقت چار فونز پر استعمال کرسکتے ہیں۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق، میسجنگ پلیٹ…
قومی اسمبلی میں انتخابات کیلئے 21 ارب جاری کرنے کی تحریک مسترد
قومی اسمبلی نے انتخابات کےلیے 21 ارب روپے جاری کرنے کی تحریک مسترد کردی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں 21 ارب روپے کے اجراء کی تحریک پیش کی۔وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈ دستیاب نہیں…
مذاکرات کیلئے 6 بجے پہنچ جائیں گے: شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے وزیرِ قانون نے 6 بجے کا وقت دیا ہے، ہم وقت پر پہنچ جائیں گے۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف پی ٹی آئی سے آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اٹارنی…
وزیر اعظم شہباز شریف پر اراکین اسمبلی نے مکمل اعتماد کا اظہار کردیا، مریم اورنگزیب
وزیر اطلات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پر اراکین اسمبلی نے مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی اتحاد کا تاریخی مظاہرہ، وزیر اعظم شہباز شریف پر اراکین…
پہلا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، محمد رضوان شامل ہیں۔آغا سلمان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی…
عید کی چھٹیوں کے بعد سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا ہوگیا
عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، مسلسل دوسرے روز سونا مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوگیا۔اس اضافے…
کھانا کھانے کے بعد تھوڑا سا آم، کئی بیماریوں سے نجات
موسم گرما کی سوغات آم ، شاید ہی کوئی ہو جسے آم کھانا پسند نہیں لیکن آم کھاتے ہوئے کئی باتوں ، وقت اور مقدار کا خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ ان کے منفی اثرات سے بچا جاسکے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانا کھانے کے بعد آم کھانے کے کئی فائدے ہیں۔یہ…
جن علاقوں کی نشاندہی کی گئی وہاں مردم شماری کی جائے گی، چیف سینسس کمشنر
چیف سینسس کمشنر ڈاکٹر نعیم ظفر نے کہا ہے کہ جن علاقوں کی نشاندہی کی گئی وہاں مردم شماری کی جائے گی۔ ڈاکٹر نعیم ظفر نے رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کو خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں ڈاکٹر نعیم ظفر کا کہنا تھا کہ…
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں، اس کی بنیاد کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں کیے جائیں، اس کی بنیاد کیا ہے؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل وزیراعظم کی صدارت میں حکمراں…
اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے عمران خان کو 29 اپریل کو طلب کرلیا
جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ مبشر حسن نے عمران خان کو 29 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ایسٹ کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلبی کے سمن جاری کردیے گئے۔ عمران خان کے خلاف تھانہ سہالہ میں ہنگامہ آرائی کیس…