جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

قومی اسمبلی میں انتخابات کیلئے 21 ارب جاری کرنے کی تحریک مسترد

قومی اسمبلی نے انتخابات کےلیے 21 ارب روپے جاری کرنے کی تحریک مسترد کردی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے ایوان میں 21 ارب روپے کے اجراء کی تحریک پیش کی۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈ دستیاب نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی کے ایوان نے انتخابات کے لیے 21 ارب کے اجرا کی تحریک مسترد کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایوان سے 21 ارب روپے کی گرانٹ پر مزید رائے لی جائے گی۔

یاد رہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے حوالے سے 14 اپریل کو سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک کو 17 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.