جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتادی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر نے 26 تاریخ کو حکومت سے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  شاہ محمود قریشی بھی پہلے سے آزمائے ہوئے ہیں، ان سے فیٹف پر بات چیت کی، سب باتیں طے ہوگئیں تو شاہ محمود نے کہا کہ وہ پاگل نہیں مان رہا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، ہماری حدود میں دخل اندازی کی گئی تو آئین میں رہتے ہوئے اقدامات کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے وزیراعظم پر توہینِ عدالت کس بات کی لگے گی؟ یہ کہاں کا انصاف ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ اگر شاہ محمود ہمارے ساتھ الیکشن میں تاخیر پر رضامند ہوجائیں تو آئین کی نوے دن میں الیکشن کرانے کی شرط بھی فارغ ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.