جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

کیا آئین کے خلاف فیصلہ کرنا ہے؟ امیر حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اگر آئین کے خلاف فیصلہ کرنا ہے تو ہماری موجودگی کا جواز کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ چار ججز کا فیصلہ نہیں ماننا تین کا ماننا ہے، حکومت کی یہی رائے ہے کہ اکثریتی فیصلے کو مانیں گے۔

پانچ صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

اس موقع پر جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی نے کہا کہ ہم پارلیمان کے ساتھ ہیں، کسی ادارے کے تابع نہیں، بجٹ کی منظوری پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم آڈیو لیکس کی تحقیق کریں اور ان لوگوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس فائل کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.