ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

جن علاقوں کی نشاندہی کی گئی وہاں مردم شماری کی جائے گی، چیف سینسس کمشنر

چیف سینسس کمشنر ڈاکٹر نعیم ظفر نے کہا ہے کہ جن علاقوں کی نشاندہی کی گئی وہاں مردم شماری کی جائے گی۔ 

ڈاکٹر نعیم ظفر نے رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کو خط لکھ دیا۔ 

اپنے خط میں ڈاکٹر نعیم ظفر کا کہنا تھا کہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں مردم شماری کا عمل 4 اپریل تک مکمل ہونا تھا۔

خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ مردم شماری کی تاریخ میں 4 مرتبہ توسیع کی گئی تھی، عید کی تعطیلات کے بعد مردم شماری کے عمل میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں خانہ شماری کا عمل رہ گیا ہے ان کی فہرست فراہم کی جائے، ادارہ شماریات کا عملہ ان علاقوں میں 30 اپریل تک کام مکمل کرے گا۔

خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ توسیع کے دوران آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ادارہ شماریات کی نشاندہی پر صرف کراچی میں ہی مزید 20 لاکھ لوگوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.