جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آسٹریا کے اخبار Wiener Zeitung نے 1703ء میں سرکاری سرپرستی میں اشاعت شروع کی تھی۔

تین صدیوں سے شائع ہونے والے اخبار نے جمعرات کے ایڈیشن میں ادارے کے باضابطہ بند کرنے کا اعلان کیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایڈیشن کے سرورق پر سال اشاعت 1703 اور سال اختتام 2023 چھاپا گیا ہے۔ اخبار بند کرنےکا فیصلہ آسٹریا کی پارلیمنٹ میں سرکاری اخبارات بند کرنے کا بل پیش ہونےکی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق بل میں سرکاری اخبارات کو ڈیجیٹیل کرکے نئے صحافیوں کیلئے تربیت گاہ میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق بل کی منظوری تک دنیا کا سب سے قدیم اخبار 30 جون تک کاغذی شکل میں شائع ہوتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.