ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

عید کی چھٹیوں کے بعد سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا ہوگیا

عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، مسلسل دوسرے روز سونا مہنگا ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونا 129 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 586 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر اضافے سے 2001 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.