ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

بچوں کا نام رکھتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

بچوں کے ناموں کے حوالے سے ایک غیرملکی ماہر خاتون نے کہا ہے کہ آج کے دور میں والدین کو بچوں کے پہلے نام کوچھوٹا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ جیسیکا پیکوئٹ نے کہا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ نام صرف ایک بچے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ یہ اس کے ساتھ ساری زندگی رہتا ہے۔

جیسیکا پیکوئٹ نے حاملہ خواتین اور ان کے شوہروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے مختصر ’نِک نیم‘ رکھنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے نام کی عرفیت ہونے کے باعث لوگ کام پر کم پیشہ ور نظر آتے ہیں اور نئے لوگ ان کا احترام  کم کرتے ہیں۔

جیسیکا پیکوئٹ کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹے بچے کو آپ جانتے نہیں اور آپ اس بارے میں فیصلے کر رہے ہیں کہ معاشرہ انہیں کس طرح سمجھتا ہے، ہمیں ان کی پوری زندگی کے بارے میں سوچنا ہوگا کہ نام ان پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ضروری نہیں سمجھتی کہ ہر والدین کو یہ کرنا چاہیے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کم از کم اس کے بارے میں سوچنا ضروری ہے۔

جیسیکا پیکوئٹ نے کہا کہ میں اپنے بچے کو ایسا نام دینا ناپسند کروں گی جو کسی بھی راستے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.