ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ، عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں نقول فراہم کرنے کے لیے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔

عمران خان کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت وقفے کے بعد شروع ہوئی۔

پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سے آگاہ کیا گیا۔

عمران خان کو نوٹس کی تعمیل قانون کے مطابق نہ ہو سکی۔

عدالت نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل عدالت میں 10 ملزمان کی حاضری لگا دی گئی۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت میں سیشن جج نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں20 جون تک توسیع کردی۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل سے متعلق سب انسپکٹر حنیف کو عدالت بلایا جائے۔

عدالت نے سب انسپکٹر حنیف کی عدالتی حاضری تک سماعت میں وقفہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.