ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

پرویز الہٰی کے گھر پولیس آپریشن کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پولیس آپریشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کے وکیل آج ہی لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کریں گے۔

اس حوالے سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے باوجود گرفتاری کی کوشش توہین عدالت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس کا آپریشن ختم ہوگیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ واپس روانہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی جائیں گی۔

عامرسعید راں کا کہنا ہے کہ درخواست میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس نے آپریشن  کیا تھا جو تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.