بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اورنگزیب کو زِپ لائن پہ دیکھ کے آپ کیوں ڈر گئے؟ ڈاکٹر عباداللّٰہ

ایم این اے نون لیگ ڈاکٹر عباد اللّٰہ خان کا خیبر پختون خوا کے وزیر کامران بنگش کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سیاسی حسد میں حکومتی ترجمان خواتین اور مہمانوں کی عزت کی پختون روایات نہ روندیں، ترجمان مریم اورنگزیب کو زِپ لائن پہ دیکھ کے آپ کیوں ڈر گئے؟ 

ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کامران بنگش  کے مریم اورنگزیب سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے بیانات کے بعد زپ لائن کی سواری سے پوری کے پی حکومت لرز گئی، جلسہ ابھی شروع نہیں ہوا جعلی حکمران اور ان کے ترجمانوں پر خوف طاری ہوگیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے خیبر پختون خوا حکومت کی لگائی ہوئی زپ لائن کو خوب انجوائے کیا۔

ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے بجائے مہنگائی، 120 ارب کے بی آر ٹی کھڈوں پر ٹویٹ کریں، ٹویٹ کرنے کے بجائے پی ڈی ایم جیسا ایک جلسہ کر کے دکھاؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے بچوں کو متنازع نہ بناؤ، انہیں اپنی گندی سیاست میں مت گھسیٹو۔

ایم این اے ڈاکٹر عباد اللّٰہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر چیز میں سیاست کے بجائے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.