بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیرونِ ملک پھنسے افراد کو 5 جولائی سے واپس لایا جائے گا، غلام سرور خان

وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 5 جولائی سے آپریشن شروع کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دل سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، وزیرِ اعظم کی ہدایات پر پی آئی اے نے 4 بوئنگ جہاز مختص کیئے ہیں۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانی جو مختلف اسٹیشنوں پر پھنسے ہیں ان کا سول ایوی ایشن اتھارٹی کو احساس ہے، اوور بکنگ کرنے والی ایئر لائنز کو شوکاز نوٹس دے دیا گیا ہے۔

غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ 18 فلائٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، 5 جولائی سے 10 فلائٹس کے ذریعے 3 ہزار سے زائد مسافروں کو واپس لایا جائے گا۔

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم نے رنگ روڈ…

ان کا مزید کہنا ہے کہ 6 سے 18 جولائی تک 6 فلائٹس کے ذریعے دوہا سے 2 ہزار سے زائد مسافروں کو واپس لایا جائے گا، 9 جولائی کو 2 فلائٹس سے 700 سے زائد مسافروں کو واپس لایا جائے گا۔

وزیرِ ہوا بازی نے یہ بھی کہا کہ عرب امارات سے 2 ہزار مسافروں کو عید سے پہلے لایا جائے گا، خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 4 روز میں واپس لایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.